آرمی چیف کی سہولت کاری کو مثبت لیا جائے، وزیراعظم مستعفی نہیں ہونگے: خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ حکومت موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات اور مفاہمتی سوچ سے حل کرنا چاہتی ہے ٗآرمی چیف کے ثالثی کے کردارکو سیاسی صورتحال کو معمول پرلانے کیلئے ایک مثبت قدم کے طور پر لیاجانا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ اگر نظام لپیٹا گیا تو اکائیوں کو ساتھ رہنے کا جواز نہیں رہتا، آئین نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ماڈل ٹائون میں ہونے والے واقعات سے لوگوں کو دھچکا لگا البتہ حکومت نے فیصلے کرنے میں تاخیر کی جس سے نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ سرکاری عمارات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ عمران خان کے 5مطالبات منظورکر لئے، دو روز میں صورت حال معمول پر آ جائے گی، معاملے کا حل نکالنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔
خواجہ آصف