گوجرانوالہ: خصوصی عدالت نے طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلائو گھیرائو، پو لیس افسران، اہلکا روں پر تشدد کے مقدمہ میں عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طا ہر القادری کو گرفتار کرکے 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی نمبر 1 کے جج چودھری امتیاز احمد کی عدالت میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور جلا ئو گھیرائو کے مقدمہ کی سما عت ہوئی۔ تھانہ گکھڑ پولیس نے فاضل جج کو بتایا کہ مقدمہ میں ملوث پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد ہیں جہاں پر انکی گرفتاری سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو نے کا اندیشہ ہے جس پر فاضل جج نے عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 5 ستمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے لاہور میں سانحہ ما ڈل ٹائون کے شہدا کے چہلم میں شرکت کیلئے جانیوالے پی اے ٹی کے کارکنوں نے تھانہ گکھڑ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر ڈیوٹی دینے والے پو لیس افسروں اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ جلائو گھیرائو کیا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ گکھڑ منڈی میاں عدنان کی مدعیت میں ڈاکٹر طاہر القادری سمیت سینکڑوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
طاہر القادری/ وارنٹ