نئے عدالتی سال کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا
اسلام آباد (ثناء نیوز) نئے عدالتی سال کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں تقریب ہو گی ۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئے عدالتی سال کے موقع پر منعقدہ تقریب چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 8 ستمبر کو سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں ہو گی ۔ جس میں سپریم کورٹ کے وکلاء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
عدالتی سال