• news

کشمیری طلبہ پر بدترین تشدد، بھارت کا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی و سیاسی قائدین نے پاکستان کے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرنے کے جرم میں کشمیری طلباء  پر ہندو انتہا پسندوں کے بدترین تشدد پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ ایسی مذموم حرکتوں سے تحریک آزادی میں اور زیادہ تیزی آئے گی، مظلوم کشمیریوں کا جرم صرف یہ ہے وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا ابوالہاشم، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما اورتحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیری طلباء کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی، تحریک آزادی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
کشمیری طلبہ

ای پیپر-دی نیشن