ایف آئی آر میں دہشت گردی دفعات شامل نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پولیس کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کرنے کے اقدام کو لاہو رہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پولیس نے اعلی شخصیات کو بچانے کے لئے ایف آئی آر میں اپنی مرضی کی دفعات شامل کیں جبکہ عوامی تحریک کی درخواست کے باوجود انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل نہیں کیاگیا جو پولیس کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔
ایف آئی آر / چیلنج