• news

وزیراعظم کے بیان سے واضح ہوگیا فوج کو ثالثی کیلئے کس نے کہا: رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما و سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ فوج کی ثالثی سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے، جمہوریت ڈی ریل ہونے کی صورت میں وفاق سخت دبائو میں آئیگا، حکومت ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان فوج ثالثی کے کردار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کو حل کرنے میں فوج کی ثالثی کے بیان  پر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ اس بحث میں نئی پڑنا چاہتا کہ کس فریق نے فوج کو ثالثی کیلئے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں مذاکرات کا عمل آگے بڑھنا چاہئے۔ جمہوریت کا حسن مذاکرات میں ہے، پارلیمنٹ سے بڑھ کر کوئی ضامن نہیں، جمہوریت ڈی ریل  ہوئی تو ادارے کمزور اور وفاق سخت دبائو میں آئیگا۔ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے بیان  کے بعد واضح  ہوگیا فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کس نے کہا تھا۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور عوامی تحریک ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن