• news

سیاستدانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، بھٹو جیسا لیڈر چاہئے: ظفر جمالی

لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے سیاستدان ہیں مگر قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ صرف ذوالفقار بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے‘ موجودہ سیاسی بحران کے معاملے کو حل کر نے کیلئے حکو مت کو ’’ہل‘‘ چلانے سے گریز کرنا چاہیے‘ موجودہ حالات میں پاکستان فوجی مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمعہ کی رات اپنے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ پاکستان میں احتجاجی دھرنوں والوں کی جانب سے جو ضد اور پالیسی اختیار کی جا رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر صورت جمہوریت قائم رہنی چاہیے اور حکومت کو موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر نا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن