شمالی امریکہ کی قدیم اسکیمو ثقافتیں 7 سو سال قبل فنا ہو گئی تھیں، ڈی این اے تجزیہ
لندن (بی بی سی اردو) ایک نئی ’جینیاتی قدیم تاریخ‘ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ 6ہزار سال سے اب تک شمالی امریکہ کا قطبی حصہ کیسے آباد ہوا۔ اس علاقے میں رہنے والے قدیم اور نئے باسیوں کے ڈی این اے کے تجزئیے سے پتہ چلا ہے کہ سائبریا سے یہاں ایک ہی بار ایک ہجرت ہوئی تھی جس نے تمام ’’قدیم اسکیمو‘‘ ثقافوں کو جنم دیا تھا۔