• news

نواز شریف کو قبل ازوقت ہٹانے سے جمہوریت کمزور ہو گی : حسین حقانی

نیویارک ( اے این این) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو قبل ازوقت ہٹانے کا عمل پاکستانی جمہوریت کو کمزور کردے گا ٗ33برس تک ملک پر حکمرانی کرنے والی فوج کے ساتھ  پرویزمشرف کا کیس نواز شریف کے ساتھ تنازع لے کر آیا ٗ فوجی جرنیل جانتے ہیں  فوجی بغاوت کا آغاز انہیں بین الاقوامی حمایت کے نقصان سے دو چار کر سکتا ہے  ٗعمران خان اور طاہر القادری ا س امید میں ہیں کہ ان کے ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مظاہرے اور دھمکیاں سویلین حکومت کی توانائیوں کو ختم کردے گی ٗفوج نے یہی حکمت عملی زرداری حکومت کے ساتھ بھی کی۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں لکھے گئے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ  نواز شریف پر بادشاہ بننے یا اعلی عہدوں پر اپنے اقربا کو نوازنے جیسے الزامات کے باوجود نواز شریف کو قبل از وقت وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹاناپاکستان کی نوخیز جمہوریت کو کمزور کرے گا اگر چند ہزار مظاہرین ایک منتخب حکومت کو نکالنے یا فوجی بغاوت کو اکسانے میں کامیاب ہو گئے تو مستقبل میں کوئی بھی سویلین حکومت اس طرح کی سازش سے محفوظ نہیں رہ پائے گی۔ پاکستان کی کمزوری امریکیوں اور دیگرکو تشویش میں مبتلا کرے گی۔اوباما انتظامیہ نے پاکستان میںسیاسی بحران کو نظر انداز کیا ہے۔واشنگٹن کو پاکستان کی جمہوریت کے لئے وزن رکھنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں نازک جمہوریت ایک بار پھر خطرے سے دوچار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن