• news

جاوید ہاشمی سے معذرت‘ وزیراعظم ہائوس کی طرف بڑھتے ہوئے عمران کا خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ)  عمران خان نے دھرنے کو شاہراہ دستور سے وزیراعظم ہائوس کے سامنے منتقل کرنے کے اعلان کے وقت جاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کپتان سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچائے گا۔ واضح رہے کہ ہاشمی فیصلے سے مخالفت کرتے ہوئے دھرنے سے واپس چلے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن