شیلنگ کے دوران عمران کنٹینر، قادری اپنی بلٹ پروف گاڑی میں رہے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں جھڑپوں اور پولیس شیلنگ کے بعد عمران خان اپنے کنٹینر اور طاہرالقادری اپنی بلٹ پروف گاڑی میں ہی رہے۔ ایک موقع پر عمران خان کنٹینر سے باہر آئے اور شدید شیلنگ کی وجہ سے منہ پر رومال رکھ کر کچھ لمحے کھڑے رہے اور پھر دوبارہ کنٹینر کے اندر چلے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میرا گاڑی سے باہر نکلنے کا کیا فائدہ ہو گا۔ مجمعے کے ساتھ چل رہا ہوں۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ میری گاڑی کا گھیراؤ کرکے میری گاڑی اُٹھا لی جائے گی۔