• news

شیلنگ سے القادری اور شجاعت کی طبیعت خراب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کی شیلنگ سے طاہر القادری اور (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سابق صدر آصف  علی زرداری نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ پرویز الٰہی نے بتایا کہ شجاعت حسین کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز مسلسل چیک اپ کر رہے ہیں۔ طاہر القادری کی گاڑی کے اطراف بھی شیلنگ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن