کابل: قومی اتحاد حکومت کی تشکیل، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں ڈیڈ لاک برقرار
کابل (اے پی اے)افغانستان میں قومی اتحاد حکومت کی تشکیل کے لئے عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگئی۔ایک سینئر رکن کے مطابق دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔دونوں رہنما ’’میں نہ مانوں کی رٹ‘‘ لگا کر بیٹھ گئے۔