کراچی جیل میں بھارتی ماہی گیر ہلاک، نعش واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارتی حکام
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کی کراچی جیل میں ایک بھارتی ماہی گیر ہلاک ہوگیا ہے جس کی نعش وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گجرات کی وزارت داخلہ کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری سودیپ کمار نندا نے بتایا کہ سوناری گائوں کا رہائشی ماہی یر ہبالانارین سینگا 25 جولائی کو کراچی جیل میں انتقال کرگیا ۔