بہاولنگر سے آیا پولیس اہلکار ملازمت چھوڑ کر انقلاب دھرنے میں شامل ہوگیا دیگر اہلکار بھی آجائیں: محمد یوسف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بہاولنگر سے آئے پولیس اہلکار محمد یوسف نے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ طاہرالقادری کے نظریے سے متاثر ہو کر ملازمت چھوڑ رہا ہوں۔ دیگر اہلکاروں کو بھی انقلاب میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔