افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے تختہ الٹ دیا‘ وزیراعظم فرار
مسیرو (این این آئی) افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے تختہ الٹ دیا جبکہ وزیر اعظم ٹام تھابین فرار ہو کر پڑوسی ملک جنوبی افریقہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ فوجی دستے دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں جب کہ تمام ریڈیوسٹیشنز مواصلاتی نیٹ ورک بند کردیئے گئے ہیں۔