چیئرمین تحریک انصاف کی وزیر داخلہ پر تنقید، فیلڈ مارشل اور گلوبٹ قرار دیدیا
اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 45 سالہ پرانی دوستی کا بھرم توڑ دیا۔ وزیر داخلہ پر شدید تنقید، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد انہوں نے وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بعد اب اپنی توپوں کا رخ وزیر داخلہ کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے گزشتہ روز وزیرداخلہ کے بارے میں بازاری الفاظ استعمال کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ کو فیلڈ مارشل اور گلو بٹ کے خطابات دیدئیے۔