سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت جتوئی نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کا ظلم دیکھ کر رات بھر نیند نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں۔