• news

لاہور تا قصور جشن آزادی سائیکل ریس پاکپتن کے ارسلان نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی قصور کے اشتراک سے  یوم آزادی کے سلسلہ میں لاہور تا قصور سائیکل ریس پاکپتن کے ارسلان نے جیت لی۔ ریس کا 44 کلو میٹر کا فاصلہ ارسلان نے ایک گھنٹہ 2 منٹ اور 59 سکینڈ میں طے کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کامران امین صدر پنجاب سیائکلنگ ایسوسی ایشن تھے۔ اوکاڑہ کے یاسر نے دوسری، لاہور کے صابر نے تیسری، لاہور ہی کے کاشف نے چوتھی، لاہور کے طارق اور سنی نے بلترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن اپنے نام کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور اکبر مراد تھے جنہوں نے کامیاب سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن