• news

ویمن کرکٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہرا دیا

گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن کو 63 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ قومی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا سکی۔ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ ڈیلیزا کم نے 43 رنز کی عمدہ اننگز  کھیلی، ایلسی ویلانی 31 ، ایلیزا ہیلی 26 اور میگ لیننگ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے اسماویہ اقبال اور ثانیہ خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ قومی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کر سکی۔ نین عابدی 21 اور کپتان ثناء میر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے رینی فاریل اور سیرا کوئٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ڈیلیزا کم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن