• news

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور ورلڈ کبڈی لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بن گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کو ورلڈ کبڈی لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا رکن بنا دیا گیا ہے، یہ بات بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنزکے مینجر وقاص اکبر کو بتائی جنہوں نے نئی دلی میں ان سے ملاقات کی۔ سکھبیر سنگھ بادل نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی کھیلوں کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جن کے اعتراف میں انکو ورلڈ کبڈی لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا رکن بنایا گیا ہے، ایگزیکٹو باڈی تین ارکان پر مشتمل ہے، سکھبیر سنگھ بادل نے لاہور لائنز کے مینجر کی درخواست پر  شیڈول تبدیل کردیا، 13ستمبر کو امریکہ میں ہونیوالے مقابلے اب 15اکتوبر سے شروع ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن