• news

ایشین گیمز: پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے 8 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور (چودھری اشرف/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز میں چوری کے الزام میں پکڑے جانے والے بہن بھائیوں کو رواں ماہ کوریا میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز کے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام، فیڈریشن نے میگا ایونٹ کے لیے چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ایشین گیمز کے انعقاد میں 18 روز باقی رہ گئے تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ کی سست روی کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا فیصلہ نہ ہو سکا کہ لاہور میں یا پھر کراچی میں لگایا جائے گا۔ ائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خان فیملی سے تعلق رکھنے والی دو خاتون اور ایک مرد سوئمر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کی بنا پر تینوں کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ میں بھی شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایشین گیمز رواں ماہ کوریا کے شہر انچیون میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے جا رہی ہیں۔ جس کی تیاری کے لیے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے 4 مرد اور 4 خواتین پر مشتمل 8 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں آصف، سعد امین، ناصر علی اور نثار احمد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں اریبہ شیخ، انوشہ انجینئر، ثمرا ناصر اور سوہا سنجرانی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سوئمنگ ٹیم کا تاحال تربیتی کیمپ نہ لگنے کی بنا پر ایشین گیمز کی بھرپور تیاری کا موقع کھلاڑیوں کو نہیں مل سکا ہے۔ ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی انعم بانڈے اور لیانا انجری مسائل کی وجہ سے ایشین گیمز کے سکواڈ میں شامل نہیں کی گئی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن