سری لنکا سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے والی پاکستانی ٹیم گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کے بعض کھلاڑی کراچی جبکہ دیگر لاہور ائیرپورٹ سے گھروں کو روانہ ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کے دورہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد اتوار کے روز سری لنکن ائرلائن کی فلائٹ سے وطن واپس پہنچے۔ ٹیم منیجر معین خان، شاہد آفریدی، فواد عالم سمیت بعض کھلاڑی کراچی ائرپورٹ پر اُترے جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس، بولنگ کوچ مشتاق احمد، غیرملکی گرانٹ (گرانٹ فلاور، گرانٹ لڈن)، کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، عمراکمل، محمد عرفان، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی لاہور ائرپورٹ سے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔