عمران اور طاہر القادری بغاوت کر رہے ہیں، حکومت کارروائی کرے: مفتی نعیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مذہبی سکالر مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری کھلے عام بغاوت کر رہے ہیں، حکومت اب کمزوری نہ دکھائے اور کارووائی کرے۔ ہمارا ملک داخلی اور خارجی مسائل کا شکارہے، حکومت شروع سے کمزوری دکھارہی ہے۔دنیا میں کسی جگہ پربھی اس طرح کے پرتشدد مظاہرے نہیں کیے جاتے۔ اسلام آباد کی صورتحال پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اس طرح کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے۔ پورا ملک نفسیاتی مریض بن چکا ہے۔دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ میں حکومت سے کہتا ہوں جب لال مسجد پر کارروائی ہوسکتی ہے تو ان ڈنڈا برداروں کے خلاف کیوں نہیں، حکومت بھرپور کارروائی کرے۔
مفتی نعیم