عمران‘ قادری ریموٹ کنٹرول سیاستدان بن چکے‘ انہیں چلانے والے کوئی اور ہیں: ڈاکٹر قدیر
لاہور (آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی کی بات کرنیوالوں نے ملکی سالمیت پر حملہ کردیا ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان ریموٹ کنٹرول سیاستدان بن چکے ہیں۔ انہیں چلانے والے کوئی اور ہیں‘ ملک میں جمہوریت کے بچاؤ اور امن کیلئے حکومت کو بھی جوش کی بجائے ہوش کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ کچھ لوگوں کی آج بھی خواہش ہے کہ فوج اقتدار میں آجائے مگر مجھے لگتا ہے انکو مایوسی ہوگی۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک کچھ لوگوں نے اپنے ایجنڈے کیلئے ملک میں افراتفری کی سیاست کی ہے اور ملک میں جمہوریت کو عدم استحکام کرنے کی کوشش کی اور آج عمران خان اور طاہر القادری کی ضد اور انا نے ملک کو بدترین مسائل کا شکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم سے استعفیٰ لینا چاہتی ہے تو انکو سڑکوں پر آنے کی بجائے آئین و قانون کا سہارا لینا چاہئے تھا۔
ڈاکٹر قدیر