پولیس کارکردگی پر استعفوں کا رواج ہو تو ہر مہینے چار وزرائے اعلیٰ مستعفی ہونگے: رانا ثنا
لاہور (این این آئی) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر پولیس کی کارکردگی کے پر وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے کا رواج پڑ گیا تو پھر ہر مہینے کم از کم چار وزرائے اعلیٰ کو مستعفی ہونا پڑے گا، سانحہ ماڈل ٹائون میں ہماری ذمہ داری ثابت ہوئی تو جو سزا ہے وہ ملنی چاہئے۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ کس کا کیا رویہ ہے؟ تحریک انصاف کے آئینی مطالبات مان لئے گئے تھے۔ اتوار کو بھی تحریک انصاف اورحکومتی مذاکر اتی کمیٹیوں کے درمیان اہم ملاقات ہونی تھی لیکن ہفتہ کی رات عمران خان نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔
رانا ثنا اللہ