مسلم لیگ (ن) نے جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کو ممکن قرار دیدیا، انکی دل سے عزت کرتے ہیں، فی الحال کچھ نہیں کہنا چاہتا: سعد رفیق
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف سے فارغ ہونے والے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کو ممکن قرار دیدیا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم مخدوم جاوید ہاشمی کی دل سے عزت کرتے ہیں اور انکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق قیادت نے جاوید ہاشمی کو پارٹی سے نہیں نکالا بلکہ وہ خود ہی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے اور آج بھی انکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ممکن ہوسکتی ہے۔
شمولیت ممکن