• news

پسرور میں 7 سالہ بچی، اوکاڑہ میں بھاوج، نند اور لڑکے سے زیادتی

پسرور+ اوکاڑہ  (نامہ نگاران) پسرور میں 7 سالہ بچی، اوکاڑہ میں بھاوج، نند اور لڑکے سے زیادتی۔ پسرور میں پولیس تھانہ پھلورہ کے گائوں دھیروکے میں 17سالہ اوباش نوجوان علی احمد مسماۃ پروین بی بی کے گھر میں داخل ہوا اور وہاں 7 سالہ بچی (خ) کو اکیلا پاکر ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ لڑکی کی چیخ وپکار سن کر اہل دیہ جمع ہو گئے انہوں نے ملزم کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے کمسن لڑکی کا طبی معائنہ کروایا تو زیادتی کی تصدیق ہو گئی جس پر ملزم کے خلاف زیردفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق  مختلف مقامات پر بھاوج اور نند  اور لڑکے سے زیادتی، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کی رہائشی  خاتون فاطمہ بی بی  اور اس کی نند  سونیا بی بی کو ملزمان  عابد، سرفراز اور محمد آصف ورغلا کر اپنی  ڈھاری واقع صالحووال اوکاڑہ لے آئے جہاں  سرفراز نے فاطمہ اور عابد نے سونیا کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ساتھی آصف پہرہ دیتا رہا۔ رحمت اللہ کالونی  اوکاڑہ کے رہائشی غلام رسول کے بیٹے سمیع اللہ  کو ملزم فرید نے  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں  لاہور سے خبر نگار کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بورے والا میں لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی پی او وہاڑی سے  رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ  زیادتی کے ملزم  کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق  کارروائی میں  عمل میں لائی جائے اور متاثرہ  خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن