یوکرائینی حکام ماہرین کو بوئنگ طیارے کے گرنے کے مقام تک رسائی فراہم کریں گے، ملائیشیا
کوالالمپور(اے پی پی) ملائیشیا نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرائینی حکام ماہرین کو بوئینگ طیارے کے گرنے کے مقام تک رسائی فراہم کریں گے۔یہ بات ملائشیا کی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے کہی ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ جائے حادثہ پر حالات خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ملائشیا کے اٹارنی جنرل ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو رہے ہیں تاکہ طیارے کے حادثے کی وجوہات پر مشاورت کریں۔