• news

کوئٹہ: مسلم لیگ فنکشنل کے 3 صوبائی رہنمائوں کا مستعفی ہونے کا اعلان

کوئٹہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (فنگشنل) کے صوبائی رہنمائوں نے پارٹی کے مرکزی قیادت کی جانب سے توجہ نہ دینے پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سینئر نائب صدر میر شیریار ساسولی، میر افتخار شاہوانی اور سردار اکرم ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات بے حد خراب ہوچکے ہیں۔ تمام چھوٹی بڑی پارٹیاں ملک اس بحران سے نکالنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں مگر موجودہ صورتحال مسلم لیگ فنکشنل کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ جب ہم نے مرکزی رہنمائوں اور پارٹی قیادت سے رجوع کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے باعث کارکنوں کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ہم نے پارٹیوں دوستوں کے ساتھ مشاورت کرکے یہ فیصلہ کیا کہ پارٹی کو خیر باد کہنے کا وقت آچکا ہے۔
فنکشنل لیگ رہنما

ای پیپر-دی نیشن