• news

عالمی میڈیا نے پی ٹی وی پر حملے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا نشریات بند ہونے پر غیر ملکی سفارتی عملے کے ٹیلی فون بجتے رہے

نئی دہلی / لندن/ اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) عالمی میڈیا نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پی ٹی وی ہیڈکوارٹر کی عمارت پر انقلاب اور آزادی مارچ کے کارکنوںکے حملے کی خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔ بھارت کے تمام بڑے ٹی وی چینلز این ڈی ٹی وی ، زی نیوز، دوردرشن سمیت دیگر نیوز چینلز اور ویب سائٹ پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹر کی عمارت پر مظاہرین کے حملے کی خبروں کو نمایاں انداز میں نشر کیا گیا۔ امریکی، برطانوی، عرب اور دیگر ممالک کے نیوز چینلزنے بھی مظاہرین کی خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشرکیا۔ علاوہ ازیں سرکاری ٹیلی ویژن کی پیر کو قومی نشریات کی بندش دنیا بھر کے لئے اہم خبر تھی صورت حال کے لئے اسلام آباد میں مختلف ممالک کے تعینات سفارتی عملے کے ٹیلی فونز بجنے لگے۔ مظاہرین نے سب سے پہلے انگریزی نشریات پی ٹی وی ورلڈ کو بند کیا۔

ای پیپر-دی نیشن