• news

پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں توڑ پھوڑ، لاہور میں ٹیلی ویژن، ریڈیو سنٹر، جاتی امرا سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی میں اضافہ

لاہور ( نامہ نگار) اسلام آباد میں ڈنڈا بردار مظاہرین کی  جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن  کے ہیڈ کوارٹر میں زبردستی گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور نشریات کو بند کرنے کے بعد لاہور میں پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر ، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ ، وزیر اعظم کی رہائش گاہ جاتی امرا ،  وزیرا عظم کے آبائی گھر ماڈل ٹاؤن ، پنجاب اسمبلی ، گورنر ہاؤس ، واپڈا  ہاؤس ، سیکرٹریٹ ، آئی جی آفس ،ایف آئی اے بلڈنگ کے علاوہ اہم عمارتوں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن