• news

کوئٹہ: نامعلوم افراد نے افغان ٹرانزٹ کنٹینر جلا ڈالا، ڈرائیور قتل

کوئٹہ (ثناء نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے افغان ٹرانزٹ کنٹینر پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کردیا اور کنٹینر کو نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب کراچی سے براستہ چمن افغانستان جانے والے افغان ٹرانزٹ کنٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیور محمد رضا کو قتل کردیا جبکہ کنٹینر کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ظفر علی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن