راستوں کی بندش، کئی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ پہنچ سکے
اسلام آباد (وقائع نگار) پیر کو قومی اسمبلی کے صحن پر مظاہرین کے قبضے کے بعد ایوان زیریں کا پہلا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے صحن میں ہزاروں افراد کے قبضے اور ایوان کو جانیوالے راستوں کے بند ہونے کے باعث ارکان کی کثیر تعداد اجلاس میں شریک نہ ہوسکی۔