پاکستان میں مارشل لاء ہمیشہ منگل کو لگا آج کیلئے بھی کروڑوں کی شرطیں
لاہور(آئی این پی) پاکستان میں اب تک جتنے بھی مارشل لاء لگے اس روز ’’منگل‘‘ کا ہی دن تھا، اسلام آباد میں دھرنوں سے پیدا صورتحال کی وجہ سے آج ’’منگل‘‘ پر نہ صرف سیاسی اور عوامی حلقوں میں تبصرے ‘ تجزیے کئے جارہے ہیں بلکہ کراچی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں اس کے حوالے سے کروڑوں کی شرطیں لگ چکی ہیں ۔