• news

تحریک انصاف کے دھرنے میں ہزار سے ڈیڑھ ہزار، عوامی تحریک میں ساڑھے 4 سے 5 ہزار افراد شریک ہیں، پولیس، 80 فیصد کارکن پی اے ٹی کے ہیں: سکیورٹی ادارے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کے مطابق گذشتہ رات تحریک انصاف کے دھرنے میں ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد شریک ہیں۔ سکیورٹی ادارے کے مطابق دھرنوں میں شریک دس ہزار افراد میں سے 80 فیصد کارکن عوامی تحریک کے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے دھرنے میں ساڑھے چار ہزار سے 5 ہزار افراد شریک ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنوں میں آٹھ ہزار افراد شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن