طاہر القادری نے شیلنگ سے بچنے کیلئے ہیلمٹ پہن کر کنٹینر سے خطاب کیا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پولیس کی شیلنگ سے محفوظ رہنے کیلئے سر پر ہیلمٹ پہن لیا۔ طاہر القادری پیر کو صبح جب اپنے کنٹینر کی چھت پر آئے اس وقت عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں شدید جھڑپیں چل رہی تھیں اور پولیس کی طرف سے زبردست شیلنگ کی جارہی تھی طاہر القادری نے کارکنوں سے کہا کہ میں نے بھی آپ سے اظہار یکجہتی کیلئے ہیلمٹ پہن لیا ہے مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس کا سیدھا یا الٹا رخ کون سا ہے۔