• news

پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی دروازے پر عوامی تحریک کے کارکنوں کا قبضہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس پھر ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ ہائوس  کے مرکزی گیٹ نمبر ون پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے قبضہ کی وجہ سے وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  کی صدارت میں ہونے والا انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس دوسری بار منسوخ کیا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے 33ارکان پر مشتمل  کمیٹی کا یہ چھٹا اجلاس تھا جو اڑھائی  بجے منعقد ہونا تھا اس  سے پہلے 28اگست کو ہونے والا اجلاس بھی شاہراہ دستور پر عوامی تحریک کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
اصلاحات کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن