صورتحال تشویشناک، کنٹرول نہ کیا گیا تو سسٹم لپٹ جائیگا: رحمان ملک
اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سسٹم لپٹ جائیگا یا حکومت گر جائیگی۔ فریقین سے اپیل ہے کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کریں، پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔ پیر کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران اور طاہر القادری کو معاہدے کے مطابق پرامن رہنا چاہئے تھا تاہم انہوں نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سسٹم لپٹ جائیگا یا حکومت گر جائیگی۔ کوئی انتہائی اقدام اٹھایا گیا تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔ حکومت کو بھی انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہئے، طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا حکومت نے بعض معاملات میں تاخیر کی جس کی وجہ سے مسائل طویل ہوتے جا رہے ہیں۔
رحمان ملک