• news

بحرین:پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں دوافرادکو پھانسی

منامہ(این این آئی) بحرین کی عدالت نے پولیس اہلکارکو قتل کرنے کے الزام میں دوافرادکو پھانسی اورسات کو پانچ سے دس سال قید کی سزاسنادی ،بحرینی اخبار کے مطابق  بحرین کی نظر ثانی کی عدالت نے پیر کو اپنے اجلاس میںدوافرادکو پھانسی کا حکم دیدیاجبکہ دیگر سات افراد کو پانچ سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔،بحرین کی عدلیہ نے 19 فروری 2014 کوبحرین کے دارالحکومت منامہ میں ماہر عباس کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کی سزا کے الزام میں اس کے خلاف پھانسی کی سزا کا حکم جاری کیا ، بحرین کی عدلیہ نے حکومت مخالف فوٹو گرافر احمد حمیدان کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن