اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بی اے‘ بی کام کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
بہاول پور (نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بی اے اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2014-15ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس مرتبہ نتائج کا آن لائن اعلان کیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور نے کیا۔ اس طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی جامعہ بن گئی جہاں نتائج کا آن لائن اعلان کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں محمد شاہد شاہین رول نمبر 9745 نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 681 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن لیاقت پور کے ایک پرائیویٹ امیدوار احمد رزاق رول نمبر 19946 کے حصے میں آئی۔ انہوں نے 670 نمبر حاصل کئے جب کہ تیسری پوزیشن علی گڑھ کالج آف کمپیوٹر سائنس رحیم یار خان کی اقرا بشیر رول نمبر 17774 نے 665 نمبر لے کر حاصل کی۔ بی اے کے سالانہ امتحان میں میں سے 11312 نے شرکت کی جس میں سے 5343 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کی شرح 47.23 فی صد رہی۔ بی کام کے سالانہ امتحانات میں 1719 امیدوار شریک ہوئے اور کامیاب امیدواروں کی تعداد 773 تھی۔ شرح کامیابی 44.97 فی صد رہی۔ اس امتحان میں پہلی پوزیشن محمد عاقب شکیل رول نمبر 2496 نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن علامہ اقبال کالج سیٹلائٹ ٹائون بہاول پور کیمپس کے محمد کاشف رول نمبر 2380 کو ملی۔ انہوں نے 1158 نمبر حاصل کیے جب کہ تیسری پوزیشن علامہ اقبال (سٹی) کیمپس بہاول پور کی اوکاشا فاطمہ نے 1147 نمبر لے کر حاصل کی۔ بی اے اور بی کام کا رزلٹ یونیورسٹی ویب سائٹ www.iub.edu.pk پر دستیاب ہے۔
نتائج