• news

آسٹریلیا اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا

برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) بدھ کو گولڈ کوسٹ میں کھیلا جائیگا۔  میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار ٹی 20 میچز کی سیریز  کا چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے چاروں میچز گولڈ کوسٹ میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن