ڈینگی سے بچائو کیلئے سٹیڈیمز میں مچھرمار سپرے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورکی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈینگی سیل نے ڈینگی مچھر سے بچائو کیلئے سپرے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب، پنجاب سٹیڈیم، سپورٹس جمنیزیم اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ہاکی سٹیڈیم عمارہ لطیف نے اینٹی ڈینگی مہم کی نگرانی کی، اپنے بیان میں عمارہ لطیف نے کہا کہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر شروع کردی گئی ہیں، ڈینگی سپرے اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔