• news

فوج کو کسی صورت متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے: گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں پاک افواج کو کسی بھی صور ت متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ سیاسی اختلاف کا حل باہمی طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے اس وقت وطن عزیز اندرونی اور بیرونی مشکلا ت میں گھرا ہوا ہے۔ موجودہ حالات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سوچ رکھنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے وطن عزیز کو محفوظ بنانے کے لئے پاک افواج لا زوال قربانیاں دے رہی ہے۔ یہ ایک طویل جنگ ہے جس کے لئے پاک افواج کو پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سیاسی رہنما  باہمی اختلا فات کے درمیان سرحدوں کے محافظوں کو ہدف تنقید  ہرگز نہ بنائیں یہ ہمارے باہمی اختلافات ہیں جو آج نہیں تو کل حل ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن