• news

زرداری، جاوید ہاشمی کا ٹیلی فونک رابطہ سابق صدر نے جرات مندانہ موقف کو سراہا

کراچی (سالک مجید) مخدوم جاوید ہاشمی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جمہوریت‘ آئین اور پارلیمنٹ کے حوالے سے مخدوم جاوید ہاشمی کے جراتمندانہ اور اصولی موقف کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو  ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پچھلے کئی دنوں سے مسلسل جاوید ہاشمی سے رابطے میں تھی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہو رہی  تھی۔ ذرائع کے مطابق  جاوید ہاشمی کی جانب سے  ذوالفقار علی بھٹو سے متاثر ہونے اور بے نظیر بھٹو سے رابطے میں رہنے کی باتیں معنی خیز ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت جاوید ہاشمی کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن