جعلی پارلیمنٹ پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، شاہ محمود کو نہ بھیجیں طاہر القادری کا مشورہ، عمران نے رد کردیا
اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پارلیمنٹ میں نہ بھیجیں‘ جعلی پارلیمنٹ میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان منگل کی رات عمران خان کے کنٹینر میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے اپنے احتجاج کی تمام تر صورتحال‘ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے اپنے خلاف اتحاد سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری نے عمران خان کو کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘ شاہ محمود قریشی کو وہاں نہ بھیجیں جبکہ عمران خان نے طاہر القادری کا پارلیمنٹ میں نہ جانے کا مشورہ رد کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں جانے سے موقف واضح ہوجائیگا۔