کمرشل تھیٹر کی کامیابی میں سٹیج فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا: افتخار ٹھاکر
لاہور (ا ین این آئی) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے کمرشل تھیٹر کی کامیابی میں سٹیج فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ معیاری اور اصلاحی کھیل پیش کیے جائیں ، اچھی اور مہذب کامیڈی سے شائقین ڈرامہ کے دل جیت لیے جائیں ۔ پاکستان کے تھیٹر فنکاروں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔