• news

درجنوں منشیات فروشوں کا درگاہ۔۔۔۔۔ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ پر تائب ہونے کا حلف

 پیر امداد حسین
عالمی سطح پر تیزی پھیلتے ناسور منشیات کے استعمال دو جھان کو روکنے کے لیے حکومتی وغیر حکومتی سطح پر جو بھرپور کوششیں کی جا تی ہیں ان میں سے سب اہم کردار قانون نافظ کرنے والے اداروں باالخصوص پولیس کا ہو تا ہے پولیس اگر چاہے تو جدید نفسیاتی حربوں کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ہر قسم کے جرائم کا قلع قمع کر سکتی ہے ۔پاکستان کی ہر گلی ،گاﺅں ،قصبے، محلے اور شہر میں جاری منشیات فروش اپنے مکروہ دھندے کو جاری رکھے ہو ئے ہیں۔ نشہ آور اشیاءکا استعمال کسی قوم کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ منشیات فروشوں جیسی لعنت پر قابو پا نے میںقانون نافظ کر نے والے ادارے نا کا م دکھا ئی دے رہے ہیں ۔اس کی بڑی وجہ منشیات فروشوں کے خلاف مضبوط قانون کا نہ ہونا ۔ منشیات کی روک تھام کے لئے قائم ادارے اتنی جلدی ملزم کو گرفتار کر کے جیل نہیں بھیجتے جتنی جلدی وہ جیل سے رہا ہو کر دو بارہ پھر منشیات فروشی کا دھندا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس وقت پاکستان حکومتی ادارے اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے پیاروں کو نشہءکی لعنت سے دور رکھنے کے لیے بھر پور کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی ایک بہترین مثال گزشتہ دنوں سلسلہ چشتیہ کے عظیم صو فی بزرگ حضرت بابا فر ید الدین مسعود گنج شکرؒ ؒپر 53 سے زائد افراد کا منشیات فروش کے دھندے سے تائب ہونے عہد کرنے اس کامیابی میں پولیس اور سماجی کارکنوں کا کردار انتہائی مثالی اورکابل ذکر ہے ۔
 پا کپتن کا گاﺅں 19/sp بدنام زما نہ منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے جہاں سے منشیات پورے ضلع پا کپتن میں پہنچا ئی جا رہی ہے۔ منشیات کا ستعمال اس قدر بڑ تا جا رہا ہے کہ ہمیں اپنی گلی محلوں میں منشیات کے عادی افراد با آسا نی دکھا ئی دیتے ہیں ۔ نشہ کی عا دت پوری کر نے کے لئے نشئی نشہ کی عا دت پوری کر نے کے لئے وارداتیں کر کے قیمتی اشیاءچرا کر فروخت کر نے سے بھی گریز نہیں کر تے جس کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں بھی کئی گنا اضا فہ ہو جاتا ہے ۔ شہر ی حلقوں نے پا کپتن شہر میں بڑ ہتی ہو منشیات فروشی پر قا بو پا نے کے لئے پولیس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ جس پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پا کپتن محمد شاہنواز سندھیلہ نے گا ﺅں 19/sp سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو کریک ڈاﺅن کر نے کے احکامات جاری کئے ۔ جس پر ڈی ایس پی صدر اکرام خاں اور تھا نہ صدر پاکپتن کے ایس ایچ او رانا مشتاق نے گاﺅں 19/sp کی کمیٹی کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے عباس ما چھی، یٰسین ، رخسانہ، مقبول ، غلام حیدر گجر سمیت 20 بدنام زما نہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس25 کلو500 گرام برآمد کر کے پولیس نے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا۔
پو لیس نے اہل علا قہ کی مدد سے جرائم کی دلدل میں دھنسے افراد کو اصلا ح کر نے کے لئے انہیں نمازجمعہ کے خطبا ت میں علماءکرام کی مدد سے تنبہ کروا ئی جس پر گا ﺅں کی 21 رکنی کمیٹی سے محمد طاہر ڈوگر، بشیر ڈوگر ظفر گجر ، عبا س کھوکھر، وحید گجر عباس کالا ڈوگر وغیرہ 53 منشیات فروشوں نے رابطہ کیا کہ ہم اس مکروہ دھندا کو چھوڑ کر توبہ چاہتے ہیں۔ دربار حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ پر 53 منشیات فروشوں نے ڈی پی او پاکپتن شاہنواز سندھیلہ ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد وسیم اور زیب آستانہ بابا فرید ؒ دیوان عظمت سید محمد چشتی اور معززین شہر کی موجودگی میں حلف دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو وہ منشیات فروخت کریں گے اور نہ ہی منشیات استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے اور منشیات جیسی لعنت سے خود بھی دور رہیں گے اور نہ ہی منشیات فروشی کریں گے ۔
ڈسٹر کٹ پولیس پولیس آفیسر پا کپتن محمد شاہنواز سندھیلہ نے ”نوا ئے وقت“ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر نے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف گر ینڈ آپریشن کر تے ہوئے ان کے خلاف 410 مقد مات کا اندراج کر کے ان کے قبضہ سے چرس 377 کلو، افیون 14 کلو770 گرام، ہیروئن2 کلو345 گرام ، شراب2760 بوتل برآمد کر کے انہیں جیل بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے والدین کو اپنی اولاد پر تو جہ مرکوز کرنا ہو گی۔ منشیات سے پاک پاکستان کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے بچوں کو صحت مند سرگر میوں میں شامل کرنا ہو گا۔
منشیات فروش معا شر ے کا ناسور ہیں ان کا قلع قمع کر نے کے لئے پولیس اور معاشر ے کے ہر فرد کو اپنی ذ مہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ اور حکومت کو نوجوان نسل کے قاتل منشیات فروشوں کے لئے جامعہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے موثر قانون سازی کر کے انہیں کیفر قردار تک پہنچانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن