• news

نواز شریف نہیں، فوج کو طاہر القادری اور عمران خان نے بدنام کیا: نثار کھوڑو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو  نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بہادر آدمی ہیں، پیپلز پارٹی  میں آئیں گے تو خوشی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نہیں بلکہ  عمران خان اور طاہر القادری  نے فوج کو بدنام کیا۔ آئین پر رحم  کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک  دھرنا فوراً ختم کریں۔  عمران  اور قادری کا مرض کوئی ماہر نفسیات بھی ٹھیک نہیں کر سکتا،  عمران خان پارٹی  عہدے  سے مستعفی ہوں کیونکہ پارٹی  الیکشن میں بھی دھاندلی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی  بھی دھاندلی ہوئی ہے اسے ثابت کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن