عراق: مغوی فوجیوں کے ورثا پارلیمنٹ میں گھس گئے، ارکان اور گارڈز پر تشدد، توڑ پھوڑ
بغداد (رائٹرز+ اے ایف پی) عراق میں جنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں تکریت سے 100 اغوا ہونے والے فوجیوں کے لواحقین نے بغداد میں پارلیمنٹ پر ہلہ بول دیا۔ عمارت میں گھس کر ارکان کو مارا پیٹا اور مرکزی چیمبر کے قریب دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق مغوی فوجیوں کے ورثا پارلیمنٹ سیشن کے موقع پر عمارت کے باہر مظاہرہ چاہتے تھے لیکن ہجوم مشتعل ہو گیا اور سینکڑوں افراد عمارت میں داخل ہو گئے اور توڑپھوڑ کی۔ عینی شاہدین نے بتایا مشتعل مظاہرین نے اہلکاروں اور محافظوں پر تشدد کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا انہیں بتایا جائے کہ ہمارے پیارے کس حال میں ہیں۔